سی ڈی اے مزدور یونین کے نائب صدر راجہ غلام مرتضیٰ کے بھانجے اور نشاط محمود ہیلپرپارلیمنٹ ہاؤس ڈائریکٹوریٹ کے بھائی رضائے الہیٰ سے وفات پا گئے اسی سلسلے میں سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی آفس میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا

 
0
146

اسلام آباد 20 جون 2021 (ٹی این ایس): سی ڈی اے مزدور یونین کے نائب صدر راجہ غلام مرتضیٰ کے بھانجے اور نشاط محمود ہیلپرپارلیمنٹ ہاؤس ڈائریکٹوریٹ کے بھائی رضائے الہیٰ سے وفات پا گئے اسی سلسلے میں سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی آفس میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یسیٰن،اورنگزیب خان،راجہ شاکر زمان کیانی،حاجی صابر،راجہ محمد رفیق،سردار محمد آصف،چوہدری زاہد احمد،اسد محمود،علی اصغر مانی بٹ،سید مقبول حسین شاہ،سرفراز باجوہ،ذیشان مجید،سید امیر شاہ کاظمی،سید ظفرشاہ،ملک کمال، احمد علی شیرازی،محمد سرفراز ملک،خالد گجر،چوہدری احسان گجر سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی،اس موقع پر چوہدری محمد یٰسین و دیگر عہدیداران نے مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اس موقع پر دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور تمام سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔