ملازمین کا اعتماد ہماری اصل طاقت ہے۔ چوہدری محمد یٰسین، مزدور یونین کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے حمایت کا فیصلہ کیا۔ راجہ شیرازکیانی

 
0
173

بری امام ہاؤس اور اقبال ٹاؤن کی تقریبات میں ملازمین کی کثیر تعداد مزدور یونین میں شامل۔
اسلام آباد 20 جون 2021 (ٹی این ایس): سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ انتخابی نشان چاند ستارہ کے زیر اہتمام ریفرنڈم تقریبات بری امام ہاؤس اور اقبال ٹاؤن میں منعقد ہوئیں،بری امام ہاؤس میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری عوامی رابطہ کمیٹی راجہ شیرازکیانی کی زیر قیادت راجہ اختر،چیئرمین اشرف،راجہ مسکین،صوبیداررازق،ارشد بھٹی اور راجہ وہاب کیانی کی خصوصی کاوشوں سے راجہ ارشد،شکوردھنیال،راجہ رفاق،رضوان دھنیال،بابواشرف،مظہر شاہ،اظہر شاہ،ملک عارف،مہربان مغل،سیف الرحمان،راجہ شہزاد،راجہ رضوان،محفوظ جنجوعہ،مجید جنجوعہ،اورنگزیب جنجوعہ،راجہ خالد،راجہ راحت،وحید اعوان،ملک جہانگیر،راجہ قیصر،قدیر جنجوعہ،گل زیب کیانی،اعجاز دھنیال اور اسد نے اپنی برادری سمیت سی ڈی اے مزدور یونین کی مکمل حمایت کا اعلان کیا،اقبال ٹاؤن میں مسیحی برادری کے زیر اہتمام تقریب زیر صدارت عاشق نجمی،مشتاق رحمت،گلزاررحمت منعقد ہوئی اس موقع پر مشتاق احمد،منگا مسیح،صادق برکت،عمانوعیل مسیح،پیٹرجان،طارق وارث،یوسف خان،اشفاق بھٹی،سلیم اللہ دتہ،صابر منظور،عاقب جاوید سمیت خواتین ملازمین نے لیبر یونین امان اللہ گروپ کو چھوڑ کر سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا،پاکستان تحریک انصاف کے یوسی چیئرمین سید پور اور سیکرٹری عوامی رابطہ کمیٹی راجہ شیراز کیانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ کی ملازمین کے لیے گراں قدر خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے انکی حمایت کا فیصلہ کیا جس طرح پاکستان بھر کے محنت کشوں نے چوہدری محمد یٰسین کو پاکستان ورکرز فیڈریشن کا بلا مقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب کیا یہ اسلام آباد کی عوام کے لیے بھی قابل فخر بات ہے چونکہ میرے چاہنے والوں کی ہمدردیاں اکثریت میں سی ڈی اے مزدور یونین کے ساتھ وابستہ ہیں لہذا میں نے اپنے دوست احباب اور چاہنے والوں کی مزدور یونین سے محبت کو مدنظررکھتے ہوئے سی ڈی اے ریفرنڈم میں مزدور یونین کا بھرپور ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور مجھے امید ہے کہ چوہدری محمد یٰسین آئندہ بھی ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بھرپور طریقے سے بروئے کارلاتے رہیں گے،پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور قائد مزدور چوہدری محمد یٰسین نے شمولیتی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کا سی ڈی اے مزدور یونین پر اعتماد ہماری اصل طاقت ہے اور سی ڈی اے مزدور یونین نے رنگ و نسل و مذہب سے بالاتر ہو کر اپنے ملازمین کی خدمت کو اپنا شعار بنایا،ہماری تنظیم سی ڈی اے مزدوریونین کردارکشی،جھوٹ اور پروپگنڈے کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی یہی وجہ ہے کہ مسلسل تین بار سی ڈی اے کے محنت کش نے ہمیں کامیابی سے ہمکنار کیا،ان کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے مزدور یونین میں ہر سیاسی و مذہبی جماعت سے تعلق رکھنے والامحنت کش شامل ہے اور آج بھی ہماری تنظیم کو پاکستان تحریک انصاف سمیت ہر مذہبی و سیاسی جماعت کی حمایت حاصل ہے اور اس ملک کی ہر سیاسی و مذہبی جماعت کے قائدین اور کارکنوں کو ہمیشہ احترام کی نگاہ سے دیکھا ہے،چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ مزدور یونین نے مسلم و مسیحی ملازمین کی بلا تفریق خدمت کی اور جس طرح مسلمان ملازمین کو مراعات سے نوازا اسی طرح اپنے مسیحی برادری کے لوگوں کو بھی انکے حقوق دیے اور مسیحی برادری کی سی ڈی اے کے ادارے اور اسلام آباد کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں،انشاء اللہ ریفرنڈم میں کامیابی کے بعد مسیحی ملازمین کے بچوں کو ادارے میں موجود خالی آسامیوں پر انکی تعلیمی قابلیت کے مطابق بھرتی کرنے کے مواقع فراہم کریں گے اور مسیحی برادری کی آبادیوں میں رہائشی ضروریات کے حوالے سے جو مشکلات درپیش ہیں انکو حل کرنے میں اپنا ہر ممکن کرداراداکریں گے،آج کا محنت کش باشعورہو چکا ہے اور جھوٹ اور پروپگنڈے کی سیاست کرنے والے نوسرباز ٹولے کو اچھی طرح پہچان چکا ہے،چوہدری محمد یٰسین نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء راجہ شیرازکیانی،انکے ساتھیوں اور مسیحی برادری کے لوگوں کا مزدور یونین کی حمایت کرنے پر بھرپور شکریہ اداکیا۔