ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کا آغاز، عوام کو 19 اشیاء خردو نوش پر سبسڈی دی جائے گی

 
0
485

اسلام آباد ۔ 17 اپریل (ٹی این ایس) ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر جمعہ کے روز سے رمضان ریلیف پیکج کا آغاز ہوگیا ہے، عوام کو ماہ رمضان میں عوام کو 19 اشیاء خردو نوش پر سبسڈی دی جا رہی ہے۔ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق آٹے ،یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 800 روپے، چینی کی فی کلو قیمت 68 روپے برقرار رہے گی۔ مشروبات پر 15 فیصد سبسڈی دی جائے گی۔بیسن پر 10 فیصد سبسڈی دی جارہی ہے،کھجور پر اوپن مارکیٹ کی نسبت کم از کم 5 فیصد سبسڈی دی جا رہی ہے۔ چائے پر 8 سے 10 فیصد سبسڈی دی ہے۔ اس کے عللاوہ دال،چاول سمیت مختلف اشیاء فراہم کی جارہی ہے۔