چینی ڈاکٹروں اور ماہرین کی ٹیم پاکستان کے دو ہفتے کے دورے کے بعد وطن واپس روانہ

 
0
315

اسلام آباد ۔ 17 اپریل (ٹی این ایس) چین کے ڈاکٹروں اور ماہرین کی ٹیم کورونا وائرس وباءپر قابو پانے کے لیے پاکستان کے متعلقہ حکام سے ملاقاتوں اور مختلف علاقوں کے دوروں کے ذریعے وباءسے نمٹنے کے کامیاب تجربات کے تبادلے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئی‘ چین کے ڈاکٹروں اور ماہرین کی ٹیم نے دوہفتوں کے دورے کے دوران کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کے روکنےاور تخفیف کے لئے بروقت اورقابل قدر معاونت فراہم کی ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کے مطابق چین نے نہ صرف ووہان میں پاکستانی طلبا کا خصوصی خیال رکھا بلکہ کوویڈ 19 میں قابو پانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر ضروری طبی امداد بھی فراہم کی۔چینی ماہرین (ڈاکٹروں) کی ایک ٹیم نے چین میں حال ہی میں کرویڈ 19کو شکست دینے کے لئے اپنے تجربات پکاستان کے ساتھ شیئر کیے ہیں ۔ ٹیم نے اسلام آباد ، راولپنڈی اور کراچی ، لاہور میں ڈاکٹروں ، حکومت اور صحت کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔ چین نے اس مشکل وقت میں پاکستان اہم طبی سازو سامان فراہم کیا ہے جس میں 529924 این 95 ماسک ، 33744 حفاظتی سوٹ ، 10ہزارکٹس ، 1558379 میڈیکل ماسک ، 36 وینٹیلیٹر ، 180 تھرمامیٹر ، 100 تھرمل اسکینرز ، 24900 دستانے ، 59376 گوگلز ، 10000 لیٹر سینیائٹرز اور 1442 کلو حفاظتی سامان تیار کرنے والا سامان شامل ہے ۔ چین نے گلگت بلتستان کے لئے خنجرات کے راستے امدادی سامان بھجوایا جس میں 5 وینٹیلیٹر ، 200000 فیس ماسک ، 2000 این 95 ماسک ، 2000 ٹیسٹنگ کٹس ، 2000 حفاظتی سوٹ شامل تھے۔ یہ امدای سامان پاک فوج نے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بھجوا یا گیا ہے ۔ان کو جی بی کے مختلف حصوں تک پہنچانے کے لئے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر اڑائے گئے تھے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے کرونا وائرس کی تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں اب تک کرونا وائرس متاثرین کی تعداد 5125 ہے جس میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 497کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں ۔اب تک مجموعی کیسز میں سے آزاد وجموں کشمیر میں 46 ، بلوچستان میں303 ،گلگت بلتستان میں245 ، اسلام آباد میں 154 ، خیبر پختونخواہ میں993 ، پنجابمیں 3276 اور سندھ 2008 کیسز ہیں جبکہ ابت تک 1765 کرونا وائرس متاثرین صحت یاب ہوچکے ہیں ۔ کورونا وائرس سے اب تک 135اموات ہوچکی ہیں جن میں گذشتہ 24گھنٹوں کی 11اموات شامل ہیں ۔کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں میں میں سے 45 سندھ سے ‘36پنجاب سے ‘ 45کے پی کے ‘اسلام آباد اور بلوچستان سے ایک ایک اور 5 کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے ۔ اب تک84ہزار 704 لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے جس میں گذشتہ 24گھنٹوں کے 6ہزار 264ٹیسٹ شامل ہیں ‘ متاثرہ لوگوں میں 59فیصد کرروناوائرس مقامی طور پر جبکہ 41فیصد بین الاقوامی سفر کرنے والے لوگوں سے متاثر ہوئے ہیں ۔اس وقت 1361کرونا متاثرین زیر علاج ہیں ‘ 546افراد قرنطینہ مراکز جبکہ 21ہزار 47کو گھروں میں قرنطینہ کی سہولیات فراہم کیں گئیں ہیں ۔