میجر جنرل خرم سرفراز کھاریاں کی چکوال میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ عبدالستار عیسانی کے ہمراہ ایک اہم اجلاس کی صدارت

 
0
728

چکوال اپریل 18 (ٹی این ایس): آج میںجر جنرل خرم سرفراز کھاریاں نے چکوال کا دورہ کیا۔ انہوں نے آج ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ عبدالستار عیسانی کے ہمراہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سعادت علی خان، اے ڈی سی آر مصور خان نیازی اے ڈی سی جی مہرین فہیم عباسی، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکواٹر مجاہد عباس، اسسٹنٹ کمشنر چکوال مظفر مختار، ڈی او انڈسٹریز عرفان یوسف اور آرمی کے افسران نے شرکت کی۔

میجر جنرل خرم سرفراز نے پہلے ڈی سی آفس کے لان میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا، بعد ازاں انہوں نے ڈی سی کمیٹی روم میں اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تمام کرونا کے ایس او پیز چیک کیے ڈپٹی کمشنر نے میجر جنرل سرفراز کو بریفنگ دیتے ہوئےبتایا کہ چکوال میں کرونا سے بچاؤ کے لیے ڈی ایچ کیو ہاسپٹل، مرید سینٹر اور چوآ سیدن شاہ کیڈٹ کالج میں قرنطینہ سینٹرز بنائے گئے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ سخت لاک ڈاؤن رکھنے سے ضلع بھر میں انتظامات بہت اچھے رہے، اس سلسلے میں انہوں نے DERC کے TOR’s پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس کے ساتھ ساتھ احساس کفالت پروگرام پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں پچیس پوائنٹس پر ہم نے یہ سینٹرز قائم کئے ہیں اور زیادہ تر سرکاری سکولوں کے اندر ہی سینٹر بنائے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے سپلائی چین مینجمنٹ، سٹاک پوزیشن، ہوم ڈیلوری سروس اور ڈس انفیکشن گیٹ جو ڈی ایچ کیو میں لگایا گیا ہے اس پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔ آخر آخر میں میجر جنرل خرم سرفراز نے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی انتظامات اور اور کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور انہوں نے کہا کہ اس قسم کی وبائی مرض پاکستان میں پہلی دفعہ دیکھنے میں آئی ہے جس کا ہم نے مل جل کے مقابلہ کرنا ہے۔