سول ایوی ایشن اتھارٹی کی برطانیہ کو دس خصوصی پروازوں کی اجازت, اہم خبر آگئی

 
0
334

اسلام آباد اپریل 18 (ٹی این ایس): سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانیہ کو دس خصوصی پروازوں کی اجازت دے دی ہے، قطر ائیرویز کے ذریعے خصوصی پروازیں اسلام آباد اور لاہور سے لندن اور مانچسٹر تک چلائی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈومینک راب نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے رابطہ کیا اور لاک ڈاون کے باعث پاکستان میں موجود برطانوی شہریوں کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کی درخواست کی۔

اس سلسلے میں پروازوں کیلئے برطانوی ہائی کمیشن نے حکومت کو تحریری مراسلہ بھی موصول ہوگیا ہے، جس کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانیہ کو دس خصوصی پروازوں کی اجازت دے دی ہے۔

ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ کی جانب سے باضابطہ مراسلہ بھی جاری کردیا گیا، جس کے تحت قطر ائیرویز کے ذریعے خصوصی پروازیں اسلام آباد اور لاہور سے لندن اور مانچسٹر تک چلائی جائیں گی۔

مراسلے میں کہا گیا 21 ، 22 اور 27 اپریل کو تین پروازیں اسلام آباد اور ایک لاہور سے روانہ ہوں گی جبکہ اسلام آباد سے مانچسٹر کیلئے 23 اپریل سے 26 اپریل کے درمیان چھ پروازیں روانہ ہوں گی

برطانوی شہریوں کیلئے تمام طیارے دوحہ سے خالی آئیں گے، کسی بھی پرواز کے عملے کو پاکستان آمد پر طیارے سے اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یاد رہے حکومت برطانیہ نے پاکستان میں پھنسے برطانوی شہریوں کو واپس لانے کے لیے چارٹرڈ پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا تھا، رطانوی وزیر خارجہ ڈومنیک راب چارٹرڈ پروازیں چلانے کے لیے راضی ہو گئے تھے، ڈاکٹر کرسٹین ٹرنر نے کہا تھا کہ چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو واپس لایا جائے گا۔