اپوزیشن لیڈر طویل عرصے سے ایوان میں نہیں آ رہے، ان حالات کے پیش نظرشہباز شریف سے قومی اسمبلی میں واپسی کی حتمی تاریخ پوچھی جائے، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری کا ٹویٹ

 
0
348

اسلام آباد ۔ 21 فروری (ٹی این ایس) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر طویل عرصے سے ایوان میں نہیںآرہے، ان حالات کے پیشنظر یا تو شہباز شریف سے قومی اسمبلی میں واپسی کی حتمی تاریخ پوچھی جائے اور یا پھر نیا اپوزیشن لیڈر منتخب کرنے کیلئے پراسسس کا آغاز کیا جائے۔ جمعہ کو ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوازیشن لیڈر طویل عرصے سے ایوان میں تشریف نہیں لا رہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا عہدہ وہ پہلے چھوڑ چکے ہیں، قانون سازی میں اپوزیشن لیڈر کا اہم کردار ہے، وہ خصوصی مراعات بھی لے رہے ہیں، ان کی غیر موجودگی اسمبلی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات کے پیشنظر یا تو شہباز شریف سے اسمبلی میں واپسی کی حتمی تاریخ پوچھی جائے اور یا پھر نیا اپوزیشن لیڈر منتخب کرنے کیلئے پراسسس کا آغاز کیا جائے کیونکہ قائد حزب اختلاف کا عہدہ لمبا عصہ خالی نہیں رکھا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نواز شریف کو واپس لانے کی گارنٹی دے کر خود ہی غائب ہیں۔