صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا خصوصی بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے معروف فاسٹ فوڈ چین کا دورہ

 
0
11553

کراچی۔ 21 فروری (ٹی این ایس) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خصوصی بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے جمعہ کو ایک معروف فاسٹ فوڈ چین کا دورہ کیا جسے قوت گویائی اور سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں۔ صدر مملکت نے ان بچوں کے ساتھ کچھ وقت گزارا اور ایک کار آمد شہری کی حیثیت سے معاشرے میں ان کے کردار کی تعریف کی۔ یہ بچے اپنی خصوصی اشاروں کی زبان میں کچن سے لے کر کیش کاﺅنٹر تک مختلف فرائض انجام دے رہے ہیں۔ صدر مملکت نے خصوصی بچوں کے ساتھ اپنی روایتی شفقت اور محبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ان خصوصی بچوں نے اپنی اشاروں کی زبان میں قومی ترانہ پیش کیا۔ صدر مملکت نے بھی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا ساتھ دیا اور انہیں خوب داد دی۔ صدر مملکت نے فاسٹ فوڈ چین کی انتظامیہ کی جانب سے خصوصی بچوں کو ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کے جذبے کو بھی سراہا۔