مشرف کو بطور متبادل لیڈر لانے کی کوششیں ناکام ہوں گی، سعد رفیق

 
0
342

لاہور نومبر 11( ٹی این ایس)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پرویزمشرف کو متبادل لیڈر کے طور پر سامنے لانے کی کوششیں بری طرح ناکام ہوں گی۔ایک بیان میں لیگی رہنما سعد رفیق نے کہا کہ سیاسی جماعتیں بنانے اور توڑنے کامشغلہ ترک کرنا ہوگا ٗقومی سیاست کا فیصلہ ایوانوں میں نہیں گلیوں ٗبازاروں میں ہی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم اورپی ایس پی کاانجینئرڈ ملاپ 24 گھنٹے میں ناکام ہوا۔سعد رفیق نے کہا کہ مقدمات کے ذریعے مسلم لیگی قیادت کوجکڑنے،بدنام کرنے کے منصوبے ناکام رہیں گے ٗعدالتی فیصلوں کے نتیجے میں ختم شدہ حدیبیہ پیپرمل کیس کا دوبارہ اجرا ناانصافی ہے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ محاذ آرائی ہوئی توکسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئیگا ٗ تکلیف کے باوجود تحمل سے کام لے رہے ہیں ٗناانصافی ٗزیادتی اورغیرقانونی اقدامات سے گریزکیاجائے۔انہوں نے کہا کہ ناانصافی اوربدگمانی قوم کو منزل سے دورکردے گی،نئے عوامی فیصلے کا انتظارکیاجائے۔