وزیر اعظم عمران خان کا احساس کفالت کارڈ فلاحی ریاست کی جانب پیشرفت ہے جس سے ستر لاکھ غریب خواتین کو 2 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

 
0
354

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (ٹی این ایس) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا احساس کفالت کارڈ کا اجراء کرنا “ریاست کے ماں” ہونے کی سوچ کے تحت ایک اور قدم ہے،احساس کفالت پروگرام فلاحی ریاست کی جانب پیشرفت ہے جس کے تحت تقریباً ستر لاکھ غریب خواتین کو 2 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعے کو اپنے ٹویٹ میں کیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ احساس کا جذبہ انسانی رشتوں کو مضبوط بناتا ہے،نئے پاکستان کی بنیاد اِسی احساس پر قائم ہے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام وزیر اعظم عمران خان کے وژن “ایک خاتون ایک بینک اکاؤنٹ” کا عکاس ہے اور یہ خواتین کی معاشی خود مختاری کی جانب اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔