وزیراعظم 18 رکنی معاشی مشاورتی کونسل تشکیل دے دی

 
0
796

کونسل میں سٹیٹ بینک کے سابق گورنر سید سلیم رضا اور ڈاکٹر اشفاق حسن خان سمیت وفاقی وزرا ء شامل ہیں

اسلام آباد، ستمبر 02(ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان نے سٹیٹ بینک کے سابق گورنر سید سلیم رضا اور ڈاکٹر اشفاق حسن خان سمیت وفاقی وزرا ء پر مشتمل 18 رکنی معاشی مشاورتی کونسل تشکیل دے دی۔۔وزیراعظم کی جانب سے تشکیل دی گئی کونسل میں 7سرکاری اور 11 اراکین کو نجی شعبے سے شامل کیا گیا ہے۔وزارت خزانہ نے 18رکنی اکنامک ایڈوائزری کونسل کی تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

نجی شعبے سے ڈاکٹر فرخ اقبال، ڈین اینڈ ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی ای)، ڈاکٹر اشفاق حسن خان پرنسپل اینڈ ڈین سکول آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومینٹیز نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، ڈاکٹر اعجاز نبی، پروفیسر آف اکنامکس لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز، ڈاکٹر عابد قیوم سلہری، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ (ایس ڈی پی آئی)، ڈاکٹر اسد زمان، وائس چانسلر آف دی پاکستان انسٹیٹیوٹ ڈویلپمنٹ اکنامکس، ڈاکٹرنوید حامد، پروفیسر آف اکنامکس لاہور سکول آف اکنامکس، سید سلیم رضا، سابق گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان،، ثاقب شیرانی ماہر معاشی امور، ڈاکٹرعاطف آر میاں پرنسٹن یونیورسٹی (ڈیپارٹمنٹ آف اکنامکس اینڈ وڈروولسن سکول آف پبلک پالیسی)، ڈاکٹر عاصم اعجاز خواجہ، پروفیسر انٹرنیشنل فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ ہارورڈ کینیڈی سکول اور ڈاکٹر عمران رسول، پروفیسر آف اکنامکس یونیورسٹی کالج لندن کو شامل کیا گیا ہے جبکہ سرکاری اراکین میں وزیر خزانہ، ریونیو و اقتصادی امور اسد عمر،،وزیر منصوبہ بندی و اصلاحات ڈویژن خسرو بختیار، سیکریٹری فنانس ڈویژن طارق خان، گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان طارق باجوہ، مشیر ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹرعشرت حسین، مشیر تجارت عبدالرزاق دائود، ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن شامل ہیں ۔