تنگوانی، ستمبر 02(ٹی این ایس): ڈپٹی کمشنر کشمور و کندھکوٹ راجہ طارق حسین نے ہدایت کی ہے کہ محرم الحرام میں ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری جائے۔
محرم الحرام کے حوالے سے ڈی سی آفیس میں ڈپٹی کمشنر راجہ طارق حسین کی صدارت میں میٹنگ ہوئی جس میں رینجرس، پولیس، ہیلتھہ کے عملدار، پورے ضلع کے اسٹنٹ کمشنرز، چیئرمینز، مختلف مکتب فکر کے علماء اور مختلف اداروں کے افسروں نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجہ طارق حسین اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام عظیم اور برکتوں والوں ماہ ہے واقع کربلا صبر، تحمل اور قربانی کا لازوال مثال ہے جس کا تاریخ میں متبادل کوئی بہی مثال نہیں مل رہی ہم کربلا کے پیغام پر عمل کرکے کامیاب زندگی گذار کر کے دنیا اور آخرت کی بہلائی حاصل کر سکتے ہیں محرم الحرام اور یوم عاشور کے دن حوالے سے سخت سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے جس میں پولیس اور رینجرس کے جوان سندھہ بلوچستان کے باڈر پر موجود علاقوں میں گشت کرینگے اور سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے جائینگے پولیس اور رینجرس کا گشت مزید بڑھایا جائیگا تاکہ امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنا سکیں ضلع کشمور فرقیواریت سے پاک امن پسند لوگوں کا ضلع ہے پر ان کے باوجود بہی ہم سب کو اس خاص دن پر متحرک اور منظم رہنا چاھیئے تاکہ کوئی بہی ملک دشمن قوت اپنے ناپاک مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکیں اس عزاداری، مجلسوں اور یوم عاشور کے دن عوامی پیغام میں ہر عام و خاص لوگ اپنے پسگردائی میں خاص خیال رکہیں اور مشکوک حرکتوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کو اطلاع دیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجہ طارق حسین تمام اسٹنٹ کمشنروں، ٹی ایم اوز اور ہیسکو کے عملداروں کو ھدایتیں جاری کیں کہ منعقد ہونے والے مجلسوں، ماتمی جلوسوں والے روٹ اور جگہوں پر صفائی اور لائیٹنگ کے بھترین نظام کو یقینی بنائیں اور رات کے وقت ہونے والی مجلسوں اور جلوسوں کے وقت لوڈشیڈنگ نہ کی جائے اور ہیلتھہ کی جانب میڈیکل کیمپیں بہی لگائی جائینگی۔