جدہ ائیرپورٹ پر حاجیوں کی طرف سے پی آئی اے عملے کا گھیراؤ، تلخ کلامی

 
0
354
فلائیٹ چھ گھنٹے سے تاخیر کا شکار سے پہنچی، شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے سخت پریشانی اور تکلیف کا سامنا کرنا پڑا، پی آئی اے انتظامیہ نے ہمارے ساتھ فراڈ کیا: حجاج کا احتجاج
جدہ، ستمبر ، ستمبر 02(ٹی این ایس):جدہ ائیرپورٹ پر حاجی پریشان۔ائیرپورٹ پر حاجیوں کی طرف سے پی آئی اے عملے کا گھیراؤ تلخ کلامی۔حجاج کا کہنا تھا کہ جس طیارے نے حاجیوں کو جدہ ائیرپورٹ سے پاکستان لانا تھا وہ پاکستان میں موجود ہے۔پی آئی اے کی فلائیٹ pk 3034 چھ گھنٹے سے تاخیر کا شکار سے پہنچی۔حاجیوں نے کہا کہ 7 بجے کی فلائیٹ رات 12 بجے بھی میسر نہیں۔شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے سخت پریشانی اور تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔انھوں نے پی آئی اے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ہمارے ساتھ فراڈ کیا۔حاجیوں کا استفسار تھا کہ فلائیٹ اگر دستیاب نہیں تھی تو ہمیں گرمی میں ائیرپورٹ کیوں بلایا گیا۔