دبئی ،میٹرو نے اوقات میں نمایاں تبدیلی کا اعلان

 
0
427

دبئی،اکتو بر25(ٹی این ایس) : ذرائع کے مطابق دبئی روڈ اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ دبئی میٹرو کے صارفین کے لیے خوشخبری ہے کیونکہ اتھارٹی نے میٹرو کے اوقات میں نمایاں اضافہ کردیا ہے۔ یکم نومبرسے دبئی میٹرو کی ریڈ لائن سروسز صبح 5:30 کی بجائے 5:00 بجے شروع ہوں گی جبکہ گرین لائن کی سروسز 5:50 کی بجائے 5:30 سے شروع ہوں گی۔ دبئی ٹریم صبح 6:30 کی بجائے 6:00 بجے سے کام کرنا شروع کرئے گی۔

تجدید شدہ شیڈول کے مطابق یکم نومبر سے ریڈ اور گرین لائن سروسز ہفتے سے بدھ تک رات 12بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ دبئی ٹریم رات1 بجے تک کھلی رہے گی۔ جمعرات کے روز دونوں ریڈ اور گرین لائن سروسز رات 1 بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ جمعے کے روز صبح 10 بجے سے رات 1 بجے تک صارفین ریڈ اور گرین لائن سروسز سے مستفید ہو سکیں گے۔