موجودہ حکومت عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے، سائرہ افضل تارڑ

 
0
730

اسلام آباد ،اکتو بر25(ٹی این ایس): وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑنے کہاہے کہ موجودہ حکومت عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت پاکستان کو پولیوسے پاک ملک بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزارت صحت نے اس مہلک مرض کے خلاف مؤثر اقدامات کئے ہیں۔

پولیو کاخاتمہ ایک قومی مسئلہ ہے جس کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر کام کررہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دو قسم کے وائرس ختم کردیئے گئے ہیں تاہم ایک ابھی بھی باقی ہے جس کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ وزیر صحت نے کہاکہ بین الاقوامی ادارے ملک سے پولیو کے خاتمے کے لئے مالی امداد فراہم کررہے ہیں۔ سائرہ افضل تارڑ نے کہاکہ پولیو کے خاتمے کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہیے۔