ٹرمپ نے 700ارب ڈلرکے نیشنل دفاعی اتھرائزیشن بل پر دستخط کردیئے،اپوزیشن سے تعاون کی اپیل

 
0
350
)

واشنگٹن دسمبر 13(ٹی این ایس)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے700ارب ڈالر مالیت کا نیشنل دفاعی اتھرائزیشن بل پر دستخط کردیے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیشنل دفاعی اتھرائزیشن بل کی آدھی رقم کی ادائیگی دہشت گردوں کیخلاف کارروائی سے مشروط ہے،تاہم مشروط رقم امریکی وزیردفاع کے سرٹیفکیٹ کے بعداداکی جائیگی۔دفاعی بل امریکی فوج کو جدید تر اور مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا، مالیت دفاعی بل امریکی فوجی قوت کی بحالی کے عمل میں مددگار ہوگا۔نیشنل دفاعی اتھرائزیشن بل کے متن کے مطابق رقم کولیشن سپورٹ فنڈکی مدمیں دی جائیگی، نیشنل دفاعی اتھرائزیشن بل کے مطابق پاکستان کیلئے70ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کانگریس میں ڈیموکریٹ ارکان سے بل کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔