امریکہ شمالی کوریا سے مذاکرات کے لیے تیارہے،ریکس ٹلرسن

 
0
388

واشنگٹن دسمبر 13(ٹی این ایس)امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہاہے کہ شمالی کوریا سے مذاکرات پر تیار ہیں تاہم شمالی کوریا اپنا راستہ بدلنا ہوگا، شمالی کوریا کے خطرات کا جواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ شمالی کوریا کیخلاف طاقت کا استعمال میری ناکامی ہوگی، شمالی کوریا کی ایٹمی پروگرام سے دستبرداری کیلئے ہر ممکن اقدام کررہے ہیں۔شمالی کوریا کو مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے، امریکا چاہتا ہے کہ شمالی کوریا ایٹمی پروگرام بند کرے اور مذاکرات کی جانب آئے تاہم چین سے بھی کہا کہ متنازع جزیرے پر عسکری تعمیرات روک دے۔