عمران خان اور مصطفی کمال کا ٹیلی فونک رابطہ ،موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ،جلد ملاقات کا امکان

 
0
495

کراچی دسمبر 14(ٹی این ایس)تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور مستقبل مل کر کام کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق گزشتہ روز مصطفی کمال اور عمران خان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں فاٹا کے پاکستان میں انضمام ،قبل از وقت الیکشن ،انتخابی اتحاد سمیت مختلف موضوع پر بات چیت ہوئی ۔بتا یا جا رہا ہے کہ جلد ہی عمران خان اور مصطفی کمال کی ملاقات کا بھی امکان ہے اور اس سلسلے میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا کو ٹاسک دیا جا چکا ہے ۔