افواہیں غلط ثابت ٗدپیکا اور رنویر کی انوشکا اور ویرات کو شادی کی مبارکباد

 
0
2495

ممبئی دسمبر 15(ٹی این ایس)بھارتی کرکٹ اسٹار اور خوبرو اداکارہ انوشکا شرما کی شادی پر بالی وڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے بھی پھولوں کے گلدستے بھیج کر مبارک باد دی۔بھارتی نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق دپیکا اور رنویر سنگھ نے نوبیاہتا جوڑے کو شادی کی مبارک باد دینے کیلئے خوبصورت پھولوں کے گلدستے ان کے ممبئی اپارٹمنٹ بھیجے، جس کے ساتھ اپنے پیغام میں دونوں نے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔دوسری جانب انوشکا اور ویرات کی شادی کے بعد مداحوں نے دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی امید کا بھی اظہار کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی 21 دسمبر کو اہل خانہ کے لیے نئی دہلی اور 26 دسمبر کو ممبئی میں بالی وڈ اور کرکٹ اسٹارز کے لیے ریسیپشن رکھیں گے جن میں بھارتی شوبز اسٹارز،کرکٹ اسٹارز اور دیگر اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔