حدیبیہ پیپر ملز کیس ،سپریم کورٹ کا فیصلہ میری سیاسی زندگی کا عظیم دن ہے،شہباز شریف

 
0
319

لاہوردسمبر 15(ٹی این ایس) :وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر تمام الزامات سے بری ہو گیا ہوں،سپریم کورٹ کا فیصلہ میری سیاسی زندگی کا عظیم دن ہے۔تمام جھوٹے الزامات کو سچ سے شکست ہوئی ۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دے دیا ہے کہ مجھے تمام الزامات سے سپریم کورٹ نے بری کر دیا ہے ۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے حدیبیہ پیپر ملز کیس دوبارہ کھولنے سے متعلق نیب کی درخواست کو نا قابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا ہے ۔