4 اپریل تک کی مہلت  ہے،مطالبات منظور نہ کئے گئے تو ملک بھر میں دھرنے دئیے جائیں گے: خادم رضوی کا انتباہ

 
0
562

لاہور، اپریل 03 (ٹی این ایس): تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی نے حکومت کو مطالبات پورے کرنے کے لیے 4 اپریل تک کی مہلت دے دی گئی،مطالبات منظور نہ کئیے گئے تو ملک بھر میں دھرنے دئیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق فیض آباد دھرنے کو ختم کروانے کے لیے حکومت کی جانب سے مظاہرین سے ایک معاہدہ کیا گیا تھا جس میں فوج کو ثالث بنایا گیا تھا۔

اس معاہدے میں شریعت کے نفاذ، راجہ ظفر الحق رپورٹ کو منظر عام پر لانے سمیت بہت سے مطالبات شامل تھے۔ معاہدہ ختم ہونے کے بعد سے اب تک متعدد بار تحریک لبیک کے قائدین کی جانب سے معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے کا شکوہ کیا جا چکا ہے۔اسی سلسلے میں خادم رضوی نے ایک بار پھر حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ، بہت بڑے دھرنے کا اشارہ دے دیا۔داتا دربار میں کارکنان اور مشائخ سے بات چیت کرتے ہوئے خادم رضوی نے ایک بار پھر طبل جنگ بجا دیا۔تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی نے حکومت کو مطالبات پورے کرنے کے لیے 4 اپریل تک کی مہلت دے دی گئی،مطالبات منظور نہ کئیے گئے تو ملک بھر میں دھرنے دئیے جائیں گے۔