عمران خان اور جہانگیر ترین پیدائشی نااہل ہیں ٗکیپٹن صفدر

 
0
349

 

اسلام آباد دسمبر 15 (ٹی این ایس)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور جہانگیر ترین پیدائشی نااہل ہیں ٗپارلیمنٹ کااحترام ہوتاتو میرے خلاف گریڈ 20 کا افسرواجدضیا مجھے جھوٹااور فراڈیانہ لکھتا۔ جمعہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے نے کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین پیدائشی نااہل ہیں ٗعمران کیخلاف فیصلہ آیا تو یہ نوازشریف کی نااہلیت کیساتھ بیلنس کرنے کے مترادف ہوگا۔ انہوں نے کہا نوازشریف کی نااہلی ریاست کیخلاف سازش تھی ٗنوازشریف پاک چین اقتصادی راہداری کے ذریعے دنیا کو قریب لائے۔انہوں نے کہا پارلیمنٹ کااحترام ہوتاتو میرے خلاف گریڈ 20 کا افسرواجدضیا ء مجھے جھوٹااور فراڈیانہ لکھتا، نوازشریف کو عوام نے نہیں عدالتوں نے نااہل کیا۔ انہوں نے کہاکہ جولائی کے فیصلے نے جو نقصان دیاہے خدشہ ہے کہ اس کافیز ٹو نہ ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر صاحب جو آج کہہ رہے ہیں ، یہ تو 28 جولائی کے فیصلے سے شروع ہوچکاہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے نوازشریف کو 60 ارب ڈالر کا ادھاردیا ٗاب کوئی چین سے ادھار لیکردکھائے۔