الیکشن کمیشن،ویلج کونسل کروڑی اور جودھ میں 21 دسمبر کو ضمنی الیکشن کیلئے 10 پولنگ سٹیشن مختص کردیئے

 
0
457

اسلام آباد،دسمبر18(ٹی این ایس) : الیکشن کمیشن نے ویلج کونسل کروڑی اور جودھ میں جنرل کونسلرز کی نشستوں پر 21 دسمبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن کیلئے 10 پولنگ سٹیشن مختص کر دیئے۔ ریٹرننگ آفیسر سید پیر حسین شاہ نے پولنگ کیلئے عملہ کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی ہیں، ڈیوٹی کیلئے مقرر پولنگ سٹاف کی ایک روزہ ٹرینگ بھی ہوئی جبکہ 20 دسمبر کو پولنگ سٹاف کو الیکشن مٹیریل مہیا کیا جائے گا۔

پولنگ صبح 9 بجے شروع ہو گی جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ ریٹرننگ آفیسر سید پیر حسین شاہ نے کہا کہ الیکشن ایک جمہوری عمل ہے جسے خوش اسلوبی سے پرامن اور خوشگوار ماحول میں مکمل کرنے کیلئے تمام ضروری انتظامات کر لئے ہیں۔ اے سی اوگی اور ڈی ایس پی کے ساتھ ملکر پولنگ سٹیشنوں کیلئے سیکورٹی پلان بھی تیار کر لیا گیا ہے، تمام امیدواران اور عوام بھی تعاون کریں تاکہ اچھے ماحول میں پولنگ کا عمل مکمل ہو سکے۔