اسحاق ڈا ر کی وطن واپسی کا فیصلہ ،نیب عدالت میں بھی پیش ہوں گے

 
0
438

 

لاہور ،دسمبر18(ٹی این ایس):سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی جلد پاکستان آمد ہو رہی ہے اور نیب عدالت میں پیش بھی ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کی واپسی اگلے ہفتے متوقع ہے یہ امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسحاق ڈار وزیرخزانہ کی کرسی پھر سے سنبھالیں گے۔واضح رہے کہ نیب عدالت نے وزیرخزانہ کو اشتہاری قرار دےرکھا ہے اور اس حوالے سے انہیں نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کچھ عرصے سے ٓعلاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں اور اطلاعات موصول ہو رہی تھیں کہ وہ علاج کے لئے کچھ عرصہ لندن میں قیام کریں گے لیکن اب انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پاکستان بھی آئیں گے اور نیب عدالت میں پیش بھی ہوں گے۔