نیب لاہور نے 2015ء میں احتساب عدالت سے مفرور قرار ملزم گرفتار

 
0
367

لاہور ،دسمبر21(ٹی این ایس):قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور مفرور ملزمان کیخلاف متحرک، 2015ء میں احتساب عدالت سے مفرور قرار ملزم سہیل اخلاق کو گرفتار کر لیا ۔ ترجمان نیب لاہور کے مطابق ملزم سہیل نجی بینک سے 3 کروڑ روپے غبن کیس میں نیب کو مطلوب تھا، ڈی جی نیب لاہور کی جانب سے تمام مفرور ملزمان کی فوری تلاش و گرفتاری کے احکامات جاری کیے گئے تھے ،ملزم نی2006ء میں نجی بینک سے 3 کروڑ قرض حاصل کیا جبکہ رہن رکھی جائیداد بھی فروخت کر دی، نجی بینک کی جانب سے کارروائی کی درخواست پر ملزم کے خلاف انکوائری کا آغاز کیا گیا جبکہ ملزم نیب کی جانب سے متعدد بار طلبی پر پیش نہ ہوا، نیب لاہور نے 2014ء میں ملزم سہیل کیخلاف احتساب عدالت میں کرپشن ریفرنس داخل کیا، ملزم کی لاہور میں موجودگی کی اطلاع پر کارروائی میں ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔

جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے ملزم سہیل اخلاق کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کر دیا گیا۔