ڈان لیکس رپورٹ سامنےآنے پرپرویزرشید کےکرتوت سامنےآجائینگے،چوہدری نثار

 
0
559

لاہور ،جنوری15(ٹی این ایس):مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خاں نے کہا ہے کہ ڈان لیکس رپورٹ سامنے آنے پرپرویزرشید کے کرتوت سامنے آجائیں گے،نوازشریف اور وزیراعظم رپورٹ پبلک کرنے کاحکم دیں،جوشخص کونسلر کاالیکشن بھی نہ لڑا ہووہ خودساختہ پردھان منتری بن بیٹھاہے،مودی جیسی سوچ رکھنے والاشخص خالق جماعت کاسیاسی وارث بن بیٹھا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کے ترجمان نے ن لیگ کے مرکزی رہنماء پرویز رشید کے انٹرویو پرردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرویز رشید کامسلم لیگ ن سے واجبی تعلق ہے۔چوہدری نثارکسی واجبی تعلق والے شخص کوجواب دیناضروری نہیں سمجھتے۔جس کی بیشترزندگی دوسری جماعت میں گزری ہواس پرتعجب ہے۔چوہدری نثارکسی شخص کی مضحکہ خیز باتوں کاجواب دینا مناسب نہیں سمجھتا۔

جوشخص کونسلر کاالیکشن بھی نہ لڑا ہووہ خودساختہ پردھان منتری بن بیٹھاہے۔مودی جیسی سوچ رکھنے والاشخص خالق جماعت کاسیاسی وارث بن بیٹھا ہے۔چوہدری نثار نے کہا کہ نوازشریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ڈان لیکس منظرعام پرلانے کاحکم دیں۔انہوں نے کہاکہ ڈان لیکس رپورٹ منظرعام پرآنے سے پرویز رشید کے کرتوت سامنے آجائیں گے۔