وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نےسروسزہسپتال9منزلہ نئےبلاک کاافتتاح کردیا

 
0
315

لاہور ،جنوری15(ٹی این ایس):وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سروسزہسپتال میں نئے بلاک کاافتتاح کردیا،نئے بلاک کی 9منزلہ عمارت میں 320بستروں کی گنجائش ہوگی۔شہبازشریف نے کہا کہ زینب کیس کے ملزمان کی گرفتاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،زینب کے معاملے پرسیاست نہیں کرنا چاہتا۔انہوں نے آج یہاں سروسز ہسپتال میں نئے بلاک غازی علم دین کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زینب کے معاملے پرسیاست نہیں کرنا چاہتا۔

لیکن ملزمان کی گرفتاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ملزمان کی گرفتاری ہم سب کی خواہش اور ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے قوم کاوقت ضائع نہ کریں۔17جنوری کواحتجاج کااعلان کرنے والوں کودعوت دوں گا کہ سروسزہسپتال میں ترقی کوآکردیکھیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں احتجاج کرنے والے اپنے صوبوں پرتوجہ دیں۔ ہمارے سیاسی مخالفین کوترقیاتی منصوبوں سے مسئلہ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اس سے قبل ہسپتال کے نئے بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ غازی علم دین بلاک ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا۔ نئے بلاک میں9منزلہ عمارت میں 320بستروں کی گنجائش ہوگی۔بلاک کی تعمیر پرایک ارب 36کروڑ روپے لاگت آئی۔جبکہ نئے بلاک میں جدید سٹی اسکین مشین اور جدید آلات نصب کیے گئے ہیں۔ 300بیڈ کے سروسزاسپتال میں آن لائن پرچی کاؤنٹرز قائم ہیں۔

ہاسی طرح ینگ ڈاکٹرز جس طرح کام کررہے ہیں دیکھ کر خوشی ہورہی ہے۔ سپتال میں سہولتیں اوراسٹاف کا کارکردگی دیکھ کر خوشی ہوئی ۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔غازی علم دین بلاک میں دکھی انسانیت کاعلاج ہوگا۔انہوں نے کہاکہ سروسزہسپتال میں نئے بلاک کی تعمیر پرقوم کودل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتاہوں ۔