چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ریسکیو ٹیم کی جانب سے انسداد گداگری مہم کے حوالے سے آپریشن 42بھکاری بچوں کو تحویل میں لے لیا

 
0
12810

لاہورجنوری 4 (ٹی این ایس) چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ریسکیو ٹیم کی جانب سے انسداد گداگری مہم کے حوالے سے گرینڈ ریسکیو آپریشن کیا گیاجس کے دوران چائلڈپروٹیکشن بیورو کی ریسکیو ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائی کے دوران42بھکاری بچوں کو تحویل میں لے لیا جن میں25لڑکے اور17لڑکیاں شامل ہیں۔ بیورو کی ریسکیو ٹیم کی جانب سے یہ ریسکیو آپریشن گزشتہ روز کیمپس پل، برکت مارکیٹ، مون مارکیٹ، کریم بلاک مارکیٹ، لبرٹی، مین مارکیٹ گلبرگ،ڈیفنس موڑ، وائی بلاک، ایچ بلاک مارکیٹ ڈیفنس، ماڈل ٹاؤن اور جوہر ٹاؤن کے دیگر علاقوں اور شاہراہوں پر کیا گیا