لاہور جنوری 4 (ٹی این ایس) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب حنا پرویز بٹ نے ہسپتالوں کی ویسٹ ری سائیکلنگ کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کر ا د ی۔ حکو مت کی جانب سے ان فیکٹریوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔لہذا یہ ایوان حکومت کے اس فیصلے کی مکمل حمایت کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ یہ آپریشن بغیر کسی دباؤ اور بلاتفریق کیا جائے۔













