یومِ قائدکے سلسلے میں منعقدہ ہفتہ تقریبات کاآغاز

 
0
327

اسلام آباد ، دسمبر 22(ٹی این ایس):پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے شعبہ اطفال کے زیر اہتمام یومِ قائد اعظم کے سلسلے میں منعقدہ ہفتہ تقریبات کے پہلے دن پی این سی اے آڈیٹوریم میں راولپنڈی ، اسلام آباد کے سکول کالجز کے بچوں کے مابین نوجوان کی نظر میں” قائدِ اعظم ” کے موضوع پر تقریری مقابلہ ہوا۔

ان تقاریب کا مقصد نوجوان نسل کو بابائے قوم کی عملی زندگی ، جدوجہد اور پاکستان کے لئے قربانیوں سے آگاہ کرنا ہے۔ نوجوان نسل نے اپنی تقاریرمیں بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اْنکی جدو جہد، محبت ، حوصلہ اور زندگی کی تمام اکائیوں کا احاطہ کیا۔ محمد علی جناغ نے جس پاکسان کا خواب دیکھا تھا ، اپنے ساتھیوں کو اپنی تقاریر میں اْسی خواب اور مشن کو پورا کرنے کی تلقین کی۔ بابائے قوم کے اصْول اور عمل کو اپنے لئے راہ عمل بنانے پر زور دیا۔ بچوں نے پرجوش الفاظ میں قائدکی ترجیحات کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان کو خوشحال ، مضبوط اور مْستحکم بنانے کا عہد کیا۔