جیل جانے کیلئے تیار ہوں،امپورٹڈڈ حکومت کو نہیں مانوں گا،عمران خان

 
0
224

اسلام آباد 12 مئی 2022 (ٹی این ایس): اٹک میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے سابق وزیراعظم عمران خان خطاب کر رہے ہیں۔

اپنے خطاب میں کہا کہ 2 بھائی ہیں ایک فوج کو گالی دیتا ہے دوسرا بوٹ پالش کرتا ہے ، یہ قیامت کی نشانی ہے کہ آصف علی زرداری نیب کی اصلاح کر رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ امریکی فوج سے زیادہ پاکستان فوج کے جوانوں نے شہادت دی ہیں، ہمارے 80 ہزار لوگ امریکا کی جنگ میں قربان ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ مشرف کو امریکا سے حکم آیا جنگ میں شامل نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہوں گے، بدقسمتی سے ہمارے اس وقت کے سربراہ نے گھٹنے ٹیک دیے۔

عمران خان نے کہا کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد میں نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ میرے ساتھ اس جنگ میں شرکت کریں، یہ وقت حقیقی آزادی کی جنگ کا ہے۔