فاروق آبامیں پولیس گردی ، امام مسجد کے گھر میں گھس کرچار دیواری کا تقدس پامال ، سامان کی توڑ پھوڑ ، خواتین پر تشددکیا 

 
0
271

فاروق آباد،دسمبر 22 (ٹی این ایس): پولیس نے امام مسجد کے گھر میں گھس کرچادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر دیا،گھر کا سامان توڑ ڈالا ، مزاحمت پرموجود خواتین کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا ۔بتایا گیا ہے کہ فاروق آباد کے نواحی گاؤں گجیانہ نو کے ڈیرہ جھلار لا لیکی میں مبینہ طور پر ایک پولیس ملازم کے ایماء پر امام مسجد حافظ اصغر کے گھر پر پولیس نے دھاوا بول دیا،تھانہ خانقاہ ڈوگراں پولیس نے اپنی حدود نہ ہونے کے باوجود ،اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے تھانہ صدر فاروق آباد کی حدود میں داخل ہوکر امام مسجد اصغر کے گھر میں اہل خانہ کو یرغمال بنالیا اور کمروں کے دروازے توڑدالے، اس کے گھر میں موجود فرنیچرا ور دیگر چیزوں کو توڑ پھوڑ دیا اور گھر سے قیمتی سامان بھی لے گئے ،گھر میں موجود معمر خاتون دہائی دیتی رہی مگر پولیس ملازمین نے ایک نہ سنی بلکہ الٹا گھر میں موجود خواتین کو زدوکوب کیا اور غلیظ زبان استعمال کی پولیس کی اس غنڈہ گردی کے خلاف اہل علاقہ سراپاء احتجاج بن گئے، احتجاجی مظاہرے میں شریک افراد نے وزیر اعلی پنجاب،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او شیخوپورہ سے اپیل کی ہے کہ ان پولیس ملازمین کے خلاف فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا جائے اور انھیں انصاف دلایا جائے۔جبکہ خانقاہ پولیس کا مؤقف تھا کہ امام مسجد کے خلاف درخواست موصول ہوئی تھی، جس پر ہم نے کاروائی کی ۔