فاروق ستار ,علی رضا عابدی کو منانے میں کامیاب 

 
0
586

کراچی ،دسمبر 22 (ٹی این ایس):ایم کیو ایم پاکستان کے سر براہ ڈاکٹر فاروق ستار پارٹی کے ناراض رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کو منانے میں کام یاب ہوگئے جس کے بعد علی رضا عابدی نے اپنی قیام گاہ پر ڈاکٹر فاروق ستار کے ساتھ دوبارہ پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا،۔ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے علی رضا عابدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس پی کے ساتھ پریس کانفرنس کا اچھا پیغام نہیں گیا، کارکنان پی ایس پی کے ساتھ پریس کانفرنس سے خوش نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ علی رضا عابدی نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ عجلت اور جذبات میں کیا، میرے لیے ضروری تھا کہ علی رضا عابدی کو موقع دوں اس لیے صرف علی رضا عابدی کے آیا ہوں۔ میں کسی کے گھر نہیں گیا مگر عابدی کو منانے آیا، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اتنی مضبوط ہے کہ وہ ہر طرح کے حالات کا سامنا کرسکتی ہے اگر پی ایس پی کے پاس ڈرائی کلین ہے تو ہمارے پاس بھی استری ہے موجود ہے، صبح کا بھولا شام کو گھر آجائے تو اسے بھولا نہیں کہا جاتا،انہوں نے کہا کہ ہم نے قالین کے نیچے سے تمام کچرا صاف کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ علی رضا عابدی کا مستقبل ایم کیو ایم سے جڑا ہے اسی لیے انہیں اپنی ذمہ داریوں جاری رکھنے کی ہدایت کی وہ اب بڑے ہوجائیں،میرا ان سے ذاتی لگاؤ ہے وہ ایک باصلاحیت نوجوان ہیں انہوں نے ہر معاملے پر پارٹی میں کھل کر بات کی ہے اور غلط فیصلوں کی مخالفت بھی کی،انہوں نے تمام ناراض ارکان سے کہا کہ وہ پارٹی میں واپس آجائیں، اب ناراضگی کا سلسلہ بند ہونا چاہئے،اس موقع پر علی رضا عابدی نے کہا کہ مجھے معلوم ہوا تھا کہ شاید ایم کیو ایم کو ختم کر کے نئی پارٹی بنائی جارہی ہے، میں یہ فیصلہ تسلیم اور قبول نہیں کرسکتا تھا، فاروق بھائی نے میرے تحفظات کافی حد تک دور کردئیے، میرا پارٹی سے ذاتی لگاؤ ہے، اگر آئندہ بھی کچھ شکایات ہوئی تو فاروق بھائی سے مشورہ کروں گا،اور بات کروں گا، علی رضا عابدی نے ایم کیو ایم پاکستان میں واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میری طرح تمام ناراض اراکین اپنی ذمہ داریاں ادا کریں،واضح رہے کہ پچھلے ماہ فاروق ستار کی مصطفی کمال سے ملاقات اور پریس کانفرنس کے بعد پید اہونیدوران ہی سوشل میڈیا پر کربلا سے ایم کیو ایم پاکستان سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفی دینے کا اعلان کیا تھا۔