موبائل کی درآمدات میں 15 فیصد اضافہ ریکارڈ،پانچ ماہ میں 32 ارب روپے کے فون درآمد کئے گئے

 
0
382

کراچی ،دسمبر 26 (ٹی این ایس):عوام پر سوار سیلفی کا بھوت معیشت پر بھاری پڑنے لگاجس کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ گذشتہ پانچ ماہ کے دوران موبائل کی درآمدات میں 15فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تقریبا 32 ارب روپے کے موبائل فونز درآمد کیے گئے۔ سیلفی کے بخار میں مبتلا عوام میں خوبصورت ڈیزائن، نئی ٹیکنالوجی سے لیس موبائل کا شوق بڑھتا جا رہا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ جولائی سے نومبر کے دوران موبائل فون کی درآمدات 15 فیصد اضافے سے تقریبا 32 ارب روپے تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ مالی سال کے انہی پانچ ماہ میں 27 ارب روپے کے موبائل فون درآمد کیے گئے تھے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت موبائل فونز کی سمگلنگ کی روک تھام اور ٹیکسوں میں کمی کریتو موبائل کی مقامی صنعت میں سرمایہ کاری بڑھ سکتی ہے۔