صفائی ا ور کچرے کی منتقلی مکمل کرنے کیلئے منتخب بلدیاتی نمائندوں کی مشاورت کو یقینی بنایا جائے،ایڈمنسٹریٹربلدیہ غربی کی ہدایت

 
0
473

کراچی ،دسمبر 26 (ٹی این ایس):ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سید علی حیدر شاہ کی ہدایت پر میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرو نے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ مختلف علاقوں میں جاری صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کے کاموں کا جائزہ لیا،اس موقع پر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

میونسپل کمشنر نے بلدیاتی افسران کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ تمام یونین کونسلوں میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کیلئے منتخب بلدیاتی نمائندوں کی مشاورت کو یقینی بنایا جائے چاروں زونوں میں صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کیلئے تمام تر دستیاب ہلکی و بھاری مشینری اور افرادی قوت کو بروئے کار لایا جائے نکاسی آب کی بہتری کیلئے سیوریج لائینوں کی تبدیلی و مرمت اور مین ہولز کی صفائی کے کاموں کو برق رفتاری سے مکمل کیا جائے تمام کھلے ہوئے مین ہولز کو فوری ڈھکن سے کور کیا جائے سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری کاموں کی بروقت تکمیل کیلئے افسران و عملہ اپنے فرائض دیانتداری سے انجام دینے کی عادت اپنائیں فرائض کی انجام دیہی میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس موقع پر موجود بلدیاتی افسران نے بلدیہ غربی میں جاری صفائی ستھرائی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام یونین کونسلوں میں صفائی ستھرائی اور کچرے کی بروقت منتقلی کیلئے تمام تر موجود وسائل سے استفادہ حاصل کیا جارہا ہے نکاسی آب کے نظام کی بہتری کیلئے سیوریج لائینوں کی مرمت اور تبدیلی کے کاموں پر بھرپور توجہ مرکوز رکھی جارہی ہے منتخب بلدیاتی نمائندوں کی مشاورت سے سہولیات کی فراہمی کے عمل کو بروقت مکمل کرنے کیلئے چاروں زونوں کے بلدیاتی افسران و عملہ بھرپور جدوجہد میں مصروف عمل ہیں۔