پنجاب فود اتھارٹی کی تعلیمی اداروں کی کینٹینز کی چیکنگ،پنجاب یونیورسٹی کیمپس،پنجاب کالج فار بوائز،یونیورسٹی آف سرگودھا کیمپس ،گفٹ یونیورسٹی کیفے ٹیریاز کو سیل 

 
0
531

گوجرانوالہ،دسمبر 22 (ٹی این ایس):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تعلیمی اداروں کی کینٹینوں پر ناقص اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے پیش نظر کاروائی کرتے ہوئے 4معروف اداروں کے کیفے ٹیریاز کوزائد المیعاد اجزاء کے استعمال پرسیل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈائریکٹر آپریشنز نارتھ بلاول ابڑو نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گوجرانوالہ میں موجود متعددسکول ،کالجزکی کنٹینز اور کیفے ٹیریاز کی چیکنگ کی اورمعائنہ کے دوران 4معروف اداروں کے کیفے ٹیریاز کو سیل کر دیاجس میں پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس ، پنجاب کالج فار بوائز کی کنٹینز ،یونیورسٹی آف سرگودھا گوجرانوالہ کیمپس اور گفٹ یونیورسٹی کے کیفے ٹیریاز کو صفائی کے ناقص انتظامات پر سیل کیا گیا۔انہوں نے مزید واضع کیا کہ روزانہ ہزاروں طلبہ کھانے کے لئے ان کیفے ٹیریاز کا رخ کرتے ہیں نیزکنٹینز اور کیفے ٹیریاز کو گندے استعمال شدہ خوردنی تیل کو بار بار استعمال میں لانے ،زائد المیعاد اجزاء کے استعمال کرنے،اشیاء خوردونوش کو پیک کرنے کے لیے اخبار اور پرنٹنگ پیپر کا استعمال کرنے،صفائی کے حالات انتہائی ناقص ہونے اور ورکرز کے میڈیکل عدم موجود پائے جانے پر تعلیمی اداروں کی کنٹینز کو سیل کیا گیااور متعدد بار وارننگ کے باوجود حالات درست نہ ہونے پر ایکشن لیا گا ۔بلاول ابڑو کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے عوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی ناقص اشیا ء خورونوش بنانے اور بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھے گی ۔