ڈاکٹر طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر غور

 
0
467

اسلام آباددسمبر 24(ٹی این ایس):عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف درج مقدمات اور عدالتی کارروائی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف 5مختلف مقدمات درج ہیں جبکہ اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے ڈاکٹر طاہرالقادری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر غور شروع کر دیا ہے اور اس معاملے کے پیش نظر جلد وزارت داخلہ کے ساتھ رجوع کیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف3مقدمات انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج ہیں اور ان کے دائمی وارنٹ بھی جاری ہو چکے ہیں ۔یاد رہے کہ 2014ء کے دھرنوں کے دوران اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف مقدمات درج کئے تھے ۔