اگر ثناء اللہ کا استعفی پیش نہیں کر سکتے تو خود مستعفی ہو جائیں ۔31دسمبرکی ڈیڈلائن،پیر حمید الدین سیالوی

 
0
236

گوجرانوالہ دسمبر24(ٹی این ایس):پیر حمیدا لدین سیالوی نے گوجرانوالہ ختم نبوت کانفرنس میں اہم خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے مجھ سے اس کانفرنس کو موخر کروانے کا کہا تھا انہوں نے کہا کہ ہم رانا ثناء اللہ کا استعفی پیش کر دیں گے لیکن انہوں نے مجھ سے بار بار وعدہ خلافی کی ۔انہوں مزید کہا کہ 31دسمبر کو وفاقی وزیررانا ثناء اللہ استعفی دیں یا پھر شہباز شریف اپنا خود استعفی پیش کریں ۔میں آج بھی نبی کریم ﷺ پر جان دینے کے لئے قربان ہوں اگر برا وقت آیا میں سب سے پہلے اپنے سینے پر گولی کھاؤں گا ۔ ایک وزیر کو نہیں نکال سکتے تو حکومت کیا چلا پائیں گے ۔اگر آگ بھڑک اٹھی تو ایوانوں تک چلی جائے گی ۔میرے ساتھ وعدہ کریں کچھ بھی ہو مسلم لیگ (ن)کو ووٹ نہیں دیں گے ۔