کلبھوشن یادیو سے والدہ اور اہلیہ کی ملاقات کی تصویر جاری

 
0
357

اسلام آباد ،دسمبر25(ٹی این ایس): بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے اہلیہ اور والدہ کی ملاقات جاری ہے ۔ یہ ملاقات دفتر خارجہ میں ہو رہی ہے ۔ دفتر خارجہ میں ہونے والی اس ملاقات کی تصویر جاری کر دی گئی ہے ۔ کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ انٹرکام کے ذریعے ایک مخصوص کمرے میں کلبھوشن سے بات کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ آج صبح کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ براستہ دبئی پاکستان پہنچے جہاں انہیں سخت سکیورٹی کے حصار میں دفتر خارجہ لایا گیا۔ اس موقع پر ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ دفتر خارجہ میں ملاقات انسانی ہمدردی کے تحت کروائی گئی۔ ہم اپنے وعدوں کا پاس رکھتے ہیں اور ہم نے اپنا وعدہ پورا کیا۔