ہلال احمر کے زیرِ اہتمام ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تین روزہ تربیتی کیمپ ، سکولی بچوں اور رضا کاروں کی شرکت

 
0
481

کراچی،دسمبر25 (ٹی این ایس):ہلال احمر کے تحت بچوں اور رضا کاروں کے لئے ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تین روزہ تربیتی نشست کی اختتامی تقریب منعقد کی گئی جسمیں 25 اسکولوں سے تعلق رکھنے والے 225 اور 305 سے زائد رضا کاروں نے شرکت کی ، تربیتی کیمپ کا مقصد بچوں اور رضا کاروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ابتدائی طبی امداد اور لوگوں کو محفوظ طریقے سے نکالنے کی تربیت دی گئی تربیت مقصد رضا کاروں اور طلبا میں بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت کا جذبہ پیدا کرنا بھی تھا تقریب کے موقع پر ہلال احمر کے نائب صدر سردار محمد یاسین ملک، چیئرپرسن شہناز حامد، وائس چیرمین رفیق احمد جعفری اور صوبائی سیکرٹری کنور وسیم نے پریس کانفرنس کی ، سردارمحمد یاسین نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سماجی خدمات میں ہلال احمرآرگنائزیشن کی خدمات قابل تعریف ہیں،

ہلال احمر سوسائٹی اور رضا کاروں کی کارکردگی میں روز بروز بہتری آرہی ہے جو حوصلہ افزا بات ہے ، چیئرپرسن ہلال احمر شہناز حامد نے نے کہا کہ جان بچانے کے لئے ابتدائی طبی امداد کی تربیت انتہائی ضروری ہے، ہر کسی ہو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار رہنا چاہیے انہوں نے تربیتی کیمپ کے انعقاد اور منتظمین کے کردار کی تعریف کی ، انہوں نے تربیتی کیمپ میں شرکت کرنے والے طلبا اور بچوں کے والدین کا بھی شکریہ ادا کیا پریس کانفرنس سے خطاب کرتیہوئے ہلال احمر کے وائس چیرمین رفیق احمد جعفری نے تربیتی کیمپ کے تمام شرکا ، اسکاوٹ ایسوسی ایشن ، فائر پروٹیکشن ایسوسی ایشن ،سول ڈیفینس ، میڈیا اور پولیس سمیت مختلف اداروں کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر صوبائی سیکرٹری ہلال احمر کنور وسیم نے شرکا کو ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی، اور تربیتی کیمپ میں شرکت کرنے والے رضا کاروں کے والدین کا شکریہ ادا کیا،

انہوں نے کہا کہ ہلال احمر نے ہمیشہ ہنگامی صورتحال میں لوگوں کی مدد کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہلال احمر کا مقصد عوام میں ابتدائی طبی امداد کی اہمیت اور صلاحیت پیدا کرنا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے لوگ ذہنی اور جسمانی طور پر تیار ہوں انہوں نے کہا کہ ملک کو رضا کارانہ کام کرنے والے تربیت یافتہ افراد کی ضرورت ہے اور ہلال احمر ایسے کاموں میں اپنا کردار ادا کررہی ہے ہلال احمر کے یوتھ آفیسر عاطف حسین نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ تربیتی کیمپ میں رضا کاروں کو ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تربیت دی گئی ہے ، انہوں نے کہا رضا کاراں نے ابتدائی طبی امدا، آگ بجھانے، فوری مدد، کیمپ کا انتظام اور نوجوانوں کو آگاہی دینے کی تربیت حاصل کی ، انہوں نے کہا کہ ہلال احمر کا اسکول سیفٹی پروگرام پورے ملک میں طلبا اور اساتذہ کو تربیت فراہم کرنے میں مدد کررہا ہے تقریب کے اختتام پر تربیتی کیمپ میں شرکت کرنے والے رضا کارواں میں انعامات تقسیم کئے گئے، تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی