ایس ایس پی ویسٹ شوکت کتھیان کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے نیو ائیر کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ عوام کو ہوائی فاٹرنگ سے روکنے کے لیے چلائی جانے والی مہم کے خاطر خواہ نتائج

 
0
462

کراچی جنوری 02 (ٹی این ایس): ایس ایس پی ویسٹ شوکت کتھیان کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے نیو ائیر کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ عوام کو ہوائی فاٹرنگ سے روکنے کے لیے بھرپور مہم چلائی گئی.ٹی وی کیبل پر اشتہارات چلوائے, مساجد میں اعلانات, مختلف علاقوں میں اشتہارات لگوائے اور فلیگ مارچ کیے گئے. جبکہ ایس ایس پی ویسٹ شوکت کتھیان نے کہا کہ الحمداللہ ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کو انتھک کوششوں کا صلہ مل گیا ڈسٹرکٹ ویسٹ کی پولیس کے لیے فخر کی بات ہیکہ اس سال ڈسٹرکٹ ویسٹ میں کوئی بھی شخص ہوائی فائرنگ سے زخمی نہیں ہوا.ایس ایس پی ویسٹ شوکت کتھیان نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس مہم میں ساتھ دینے والے سیول کمیونٹی, علما کرام اور کیبل آپریٹرز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں. جبکہ دوسری جانب ایس ایس پی ویسٹ شوکت کتھیان صاحب کی ہدایات پر کراچی تھانہ پیر آباد ایس ایچ او ایاز بروہی کی کامیاب کاروائی ۔ منشیات فروش گرفتار ۔ تھانہ پیرآباد کے پولیس نے منشیات فروش کی مکروہ دھندے میں ملابس من شر فروخت شوکت خان ولد ملک ارمان کو گرفتار کرکے ان سے دو کلو 20 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ ۔ کراچی کے تھانہ پاکستان بازار میں ایس ایچ او ماجد کورائی نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی اور چوری میں ملوث ملزم ھنی مسیح کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم سے 520 گرام چرس برآمد کر لی ملزم کے خلاف تھانہ پاکستان بازار میں مقدمہ درج کر لیا گیا