سینئیر سیاستدان چودھری نثار کو سینے میں تکلیف کی شکایت، اسپتال منتقل کر دیا گیا

 
0
335

راولپنڈی جولائی 15 (ٹی این ایس): سینئیر سیاستدان چودھری نثار علی خان کو سینے میں تکلیف ہوئی جس پر انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئیر سیاستدان چودھری نثار علی خان کو سینے میں درد ہوئی جس پر انہیں انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کا معائنہ کیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹر نے چودھری نثار علی خان کی ای سی جی سمیت دیگر ٹیسٹ بھی کیے۔ ٹیسٹ کی رپورٹس آنے کے بعد سینے میں درد کی وجہ معلوم ہو سکے گی۔چودھری نثار علی خان ابھی اسپتال میں ہی ڈاکٹر کی زیر نگرانی ہیں۔