وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی میٹرک کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو مبارکباد

 
0
606

لاہور جولائی 15 (ٹی این ایس): وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ قوم کے بچوں اور بچیوں نے پوزیشنیں حاصل کرکے اپنے والدین اور اساتذہ کا نام روشن کیا ہے۔ طلبا و طالبات کی محنت رنگ لائی ہے۔ پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ پاکستان کا مستقبل ایسے ہی ذہین اور محنتی طلبہ سے جڑا ہوا ہے۔ پوزیشن ہولڈرز کے والدین اور اساتذہ بھی مبارک باد کے مستحق ہیں۔ میں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلبا و طالبات کی مستقبل میں مزید کامیابیوں کیلئے دعا گو ہوں۔ حکومت ذہین طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات جاری رکھے گی۔