اسلام آباد(ٹی این ایس) سی ڈی اے بورڈ کا اجلاس ،آمدنی کیلئے پلاٹوں پر انحصارختم،متعدد میگا منصوبوں کی منظوری

 
0
57

سی ڈی اے بورڈ کا 8واں اجلاس چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھا وا کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے تمام بورڈ ممبران کی شرکت۔سی ڈی اے بورڈ نے مالی سال 2024-25کے بجٹ کی منظوری۔سی ڈی اے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مالی سال کے بجٹ میں پلاٹوں کی نیلامی پر انحصار نہیں کیا گیا۔ مالی سال 2024-25کے لئے ریونیو کا ہدف 91,730.15ملین روپے جبکہ اخراجات کا تخمینہ 91,584.8ملین روپے رکھا گیا ہے۔مجموعی طور مالی سال 2024 -25 کے لئے145.33 ملین روپے کا سر پلس بجٹ ہوگا۔ ۔اسلام آباد میں چار کنال سے زائد گھروں، ایگرو فارمز و رہائشی و کمرشل یونٹس کے لئے رین واٹر ہارسیٹنگ سسٹم لازمی قرار دیا گیا۔

سی ڈی اے ایک سال تک رین واٹر ہارویسٹنگ سسٹم بنانے کے لئے مدد کرے گا۔ایک سال کے بعد رین واٹر ہارویسٹنگ سسٹم نہ بنانے والوں کے خلاف کاورائی کی جائے گی۔ سی ڈی اے بورڈ نے سمندر پار پاکستانیوں کے لئے آرچرڈ انکلیو بنانے کی منظوری دی۔آرچرڈ انکلیو 1487کنال پر بنایا جائے گا۔ سمندر پار پاکستانیوں کے لئے سیکٹر E-11میں سمارٹ ہاسنگ اپارٹمنٹ بنانے کی بھی منظوری۔ سرینہ چوک خیابان سہروردی /کنونشن سینٹر سری نگر ہائی وے منصوبے اور جناح ایونیو / 9thایونیو جنکشن پر ٹریفک کے مسائل کے خا تمے کے منصوبوں کے لئے کنسلٹنٹ کی خدمات حا صل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

سی ڈی اے بورڈ نے اسلام آباد میں جاری تمام منصوبوں میں کام کے اعلی معیار کو یقینی بنا نے کے لئے تھرڈ پارٹی کنسلٹنٹ رکھنے کی منظوری دی۔تھرڈ پارٹی ویلڈیشن کے بغیر کنٹریکٹرز کو ادائیگیاں نہیں کی جائیں گی۔سی ڈی اے بورڈ نے ادراے کے ملازمین کے لئے ہیلتھ انشورنس پالیسی متعارف کرنے کی منظوری دی۔اس پالیسی کے تحت سی ڈی اے کے ملازمین سی ڈی اے ہسپتال کے علا وہ شہر کے مختلف پرائیویٹ ہسپتالوں سے علاج معا لجہ کروا سکیں گے۔سی ڈی اے بورڈ نے ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 2020کو اپنانے کی منظوری بھی دے دی۔سی ڈی اے بورڈ نے انٹرن شپ پالیسی کی بھی منظوری دی۔اجلاس میں اسلام آباد میں سفاری پارک بنانے کے لئے کنسلٹنٹ کی خدمات حا صل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں کیپٹل ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام اور سالڈ ویسٹ میجمنٹ سسٹم کے لئے انٹرنیشل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی منظوری۔سی ڈی اے بورڈ نےC-14کے پلاٹو ں کی قراعہ اندازی کی بھی منظوری دی۔ سی ڈی اے بورڈنے اسلام آباد میں اسلام آباد ٹیک ویلی کے قیام کی بھی منظوری دی۔ اسلام آباد ٹیک ویلی نہ صرف اسلام آباد بلکہ پاکستان بھر میں ٹیکنالوجی کے فروغ میں ایک اہم سنگ میں ثابت ہو گی۔سی ڈی اے بورڈ نے اسلام آباد میں ڈیجیٹل پارکنگ منصوبے کی بھی منظوری دی۔ اجلاس میں ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پا لیسی کی بھی منظوری دی گئی۔