وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا باٹا پور میں زیادتی کے بعد 10 سالہ بچے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس

 
0
946

لاہور جولائی 15 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا باٹا پور میں زیادتی کے بعد 10 سالہ بچے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس۔ سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب۔ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم۔ سردر عثمان بزدار نے کہا کہ بچے کے قتل کے ذمہ داروں کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ مقتول بچے کے خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔ ایسے گھاؤنے واقعہ میں ملوث عناصر قانون کے تحت سخت سزا کے مستحق ہیں۔ وزیراعلیٰ کا مقتول بچے کے خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت۔