وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر عاصم چیمہ کی ملاقات

 
0
576

لاہور جولائی 14 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر عاصم چیمہ کی ملاقات۔ وزیراعلیٰ کا لاہور بار ایسوسی ایشن سے متعلقہ مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ہر طبقے کی زندگی میں آسانیاں پیدا کررہی ہے- وکلاء برادری کی ملک میں جمہوریت کے استحکام اور آئین کی بالادستی کے لئے گراں قدرخدمات ہیں۔ عام آدمی کو انصاف کی فراہمی میں وکلاء برادری کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ وکلاء برادری کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ میں خود وکیل رہا ہوں اور وکلاء برادری کے مسائل جانتا ہوں۔ تحریک انصاف کی حکومت وکلاء برادری کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ آپ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ قانون او رانصاف کی عملداری یقینی بنانے کیلئے وکلاء برادری کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ معاشی و سماجی انصاف کسی بھی معاشرے کی ترقی کیلئے ضروری ہے۔ لاہور بار ایسوسی ایشن کے مسائل کے حل کے لئے وسائل بھی دیں گے اور اقدامات بھی کریں گے – لاہور بار ایسوسی ایشن کی ڈسپنسری کو اپ گریڈ کیا جائے گا- وزیراعلیٰ کی کمشنر لاہور ڈویژن کو ڈسپنسری کا دورہ کر کے اپ گریڈیشن کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت۔ صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ، سیکرٹری خزانہ، کمشنر لاہور ڈویژن،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب، سی سی پی او لاہور اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔