وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام کی ملاقات

 
0
562

لاہور جولائی 14 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام کی ملاقات۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور چیئرمین کشمیر کمیٹی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وستم کی شدید مذمت- وزیر اعلی نے کہا کہ بھارتی مظالم مقبوضہ کشمیر کے غیور عوام کے دلوں میں جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتے۔ بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت کی انتہا کردی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام اپنے لہو سے آزادی کی شمع روشن کررہے ہیں۔ بھارتی ظلم و ستم پر عالمی برادری کی خاموشی کا کوئی جواز نہیں۔

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام آزادی کشمیری عوام کا حق ہے جو انہیں ہر صورت ملنا چاہیئے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی پر عالمی برادری کو بیدار ہونا پڑے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار پنجاب میں یکساں ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔