ٹنڈو محمد خان,ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکرسے18سالہ نوجوان جاں بحق 

 
0
333

ٹنڈومحمدخان،دسمبر25 (ٹی این ایس):ٹنڈومحمدخان حیدرآباد روڈ پر شہید بابا پولیس چیک پوسٹ کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں اٹھارہ سالہ لڑکا سعود ماچھی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اطلاع ملنے پر نامعلوم مشتعل افراد نے ٹرک کوآگ لگادی جبکہ پولیس نے ٹرک کے ڈرائیور عمر ملاح کو گرفتار کرلیا اور ٹرک کو مذید نقصان ہونے سے بچالیا، پولیس نے لاش کوڈسڑکٹ اسپتال ٹنڈومحمدخان پہنچایا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاٗ کے حوالے کردی گئی۔