ٹنڈو محمد خان: یوم شہدائے پولیس کے موقع پر شہر کے تمام اہم مقامات پر شید اہلکاروں کی تصاور والے بینرز آویزاں، تقاریب کا اہتمام

 
0
342

ٹنڈو محمد خان، اگست  04 (ٹی این ایس): آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی کے خصوصی احکامات کے مد نظر ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان توقیر محمد نعیم کی جانب سے شہر کے تمام اہم مقامات پر ضلع ٹنڈو محمد خان پولیس  کے شہدا کی یاد میں انکی کی تصاور والے بینرز آویزاں کیئے گئے۔

اس کے علاوہ ضلع پولیس کی جانب سے یوم شہدائے پولیس کے موقع پر شہدائے پولیس ٹنڈومحمدخان، کی روح کو ایصال و ثواب کیلیئے15  مددگار مسجد میں قران خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ جس کے بعد ایس ایس پی صاحب اور اے ایس پی سٹی کی جانب سے شہدا پولیس کی مغفرت اور بلند درجات کے لیئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

اس کے بعد شہدا کےورثا نے ایس ایس پی ٹنڈومحمد خان کے ساتھ جاری شجرکاری مہم کے سلسلے میں ایس ایس پی آفس میں شہدا کے نام پر پودے لگائے۔ جس کے بعد ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان توقیر محمد نعیم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پولیس کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس وطن عزیز، ہمارے اور ہمارے بچوں کے روشن مستقبل کے لیئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ سلام شہدائے پولیس۔

اس کے ساتھ ساتھ شہدا کی یاد میں ایک سادہ اور پروقار تقریب ہوئی جس میں شہدائے پولیس کے ورثا کے لئیے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا تھا جس کے بعد شہدائے پولیس کے بچوں میں  گفٹس تقسیم کیئے گئے۔

اس کے علاوہ ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان جناب توقیر محمد نعیم صاحب کے احکامات پرانڈس ھسپتال کے تعاون سے شہدائے پولیس کی یاد میں خون کے عطیات کی کیمپ 15 مددگار پر لگائی گئی جس مین ضلع پولیس کے جوانون نے بڑہ چڑھ کر حصہ ڈالا اور خون کے عطیات دیئے۔