جامشورو میں پولیس نے بھی یوم شہدائے پولیس کے مواقع پر تقریب کا انعقاد، شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت

 
0
1039

جامشورو، اگست  04 (ٹی این ایس): جامشورو پولیس نے بھی یوم شہدائے پولیس اس عہد کی تجدید کیساتھ منایا کہ شہید پولیس اہلکاروں  کی قربانیوں کی لاج رکھتے ہوئے  فرائض کی انجام دہی اور دہشت گردی و جرایم کے مقابلہ میں کوئی دقیقہ و فروگذاشت نہیں کیا جائے گا۔

ایس ایس پی جامشورو جن بشیر احمد بروہی کی جانب سے یوم شہداء کے موقع پر شہداء جامشورو پولیس کے لواحقین/ بیواؤں کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب میں ایس ایس پی بشیر احمد بروہی اور ایس پی ہیڈکوارٹرز میڈم سہائی عزیز ٹالپر شہداء کے لواحقین/ بیواؤں سے ملے ، ان تحائف تقسیم کئے اور ان کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔

تقریب میں مختصراً تفصیلات سے آراستہ بینرز بھی لگائے گئے تھے۔

ایس ایس پی بروہی نے ڈسٹرکٹ پولیس جامشورو کے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ایس پی ہیڈکوارٹرز میڈم سہائی عزیز ٹالپر نے شہداء جامشورو پولیس کی بیواؤں اور بیٹیوں کو مخاطب ہوکر کہا “وہ اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھے بلکہ پوری سندھ پولیس فورس ان کے ساتھ ہیں۔”

آخر میں ایس ایس پی نے کہا کہ پولیس کے شہیدوں نے اپنے جان کے نذرانے پیش کرکے معاشرے میں امن کے خاطر عظیم قربانیاں دی ہیں۔ جامشورو پولیس شہداء کی فیملیز کی ہر جائز اور ممکنہ مدد کرنے کے لیے پابند ہے۔